: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیدر۔14؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ریاستی
حکومت نے ڈرامہ رائٹر و اداکار گریش کرناڈ کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ
جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے ڈرامہ رائٹر و اداکار
گریش کرناڈ کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ایک آفیسر
نے بتایا کہ کرناڈ نے اب تک حکومت سے تحفظ نہیں مانگا ہے لیکن ان پر خطرہ
کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انھیں تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرناڈ کی
حفاظتمیں ہر وقت ایک گن مین تعینات رہے گا۔ کرناڈ جہاں بھی جائیں گے گن مین
ان کے ساتھ ہی رہے گا۔ پولیس کے مطابق کرناڈ نے اب تک سوشیل میڈیا پر جان
سے
مارنے کی دھمکی کو لے کر کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ غور طلب ہے کہ
ٹیپو سُلطان ؒ کی یومِ پیدائش پر ودھان سودھا میں منعقدہ پروگرام میں مسٹر
کرناڈ نے بنگلور ایر پورٹ کا نام کیمپے گوڑا رکھنے کے بجائے ٹیپو سُلطان
کے نام پر رکھا جانے کی تجویز پیش کی تھی ‘جس کے بعد ان کے خلاف کارکردگی
ہورہی ہے ۔مائیکرو بلانکشگگ سائٹ ٹوئٹر پر دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے
کرناڈ کے گھر کی سیکوریٹی بڑھا دی تھی۔اس درمیان حکومت نے مڈکیری میں ٹیپو
سُلطان کی یومِ پیدائش پروگرام کے خلاف منعقد کارکردگی کے دوران ہوئے تشدد
کی مجسٹریٹ جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔***